They are 100% FREE.

ہفتہ، 19 اکتوبر، 2019

خیبرپختونخواکے 21 محکموں میں 52 ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کا انکشاف

خیبرپختونخواکے 21 محکموں میں 52 ارب روپے سے زائد کے گھپلوں کا انکشاف
پشاور: خیبرپختونخوا کے 21 محکموں میں 52 ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں اور کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق آڈٹ جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سال 2016-17 میں ساڑھے 7 ارب روپے سے زائد کی ہیرا پھیری کی گئی۔صوبائی محکموں نے غیرقانونی تقریوں، مہنگے داموں خریداری، وصولیوں میں تاخیر اور سرکاری مال غائب کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں 8 ارب، زراعت میں 2ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں غیرقانونی بھرتیاں ہوئی، غیرمعیاری کتابیں خریداری گئی اور ہاسٹل جنریٹر بھی غائب کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور کے کیشئر پر13 ملین روپے سے زائد کی خرد برد کا الزام ہے،آڈٹ جنرل آف پاکستان کے مطابق پبلک سیکٹر انٹرپرائز میں 7 ارب اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ آرگنائزیشن میں 2 ارب روپے سے زائد بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی مختلف وصولیوں میں 68 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں،آڈٹ رپورٹ میں اکاو¿نٹس، انتظامی ڈھانچے اور ناقص مالیاتی قواعد میں کمزوریوں کا انکشاف کیا گیا ہے،صوبے کے مختلف اداروں سے عدم وصولیوں پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں