They are 100% FREE.

ہفتہ، 12 اکتوبر، 2019

کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان

وزیر اعظم ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے لئے کل روانہ ہونگے
اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا، دھرنے کے شرکاء سے سیاسی طور پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، وزیراعظم کے دورہ چین اور کشمیر ایشو پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم نے دورہ چین پر ارکان کو اعتماد میں لیا۔ چین ہر ایشو پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ اجلاس میں ارکان نے رائے کہ معاملہ سیاسی افہام وتفہیم سے حل ہوجانا چاہیے۔ اجلاس میں آزادی مارچ کے ذکر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء سے سیاسی طور پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

کمیٹی قائم کرنے کی ابھی ضرورت نہیں، مذاکرات کا آپشن کھلا ہے، اگر کوئی مدرسہ ریفارمزسمیت اہم ایشو پرخود بات کرنا چاہتا ہے تودروازے بند نہیں ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں