They are 100% FREE.

اتوار، 27 اکتوبر، 2019

نواز شریف کی عبوری ضمانت پر بھنگڑے نہ ڈالیں بلکہ ۔۔۔‘ شہباز شریف نے کارکنوں کیلئے پیغام جاری کردیا

’نواز شریف کی عبوری ضمانت پر بھنگڑے نہ ڈالیں بلکہ ۔۔۔‘ شہباز شریف نے کارکنوں کیلئے پیغام جاری کردیا
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف کی صحت خطرے سے باہر نکلنے تک دعاؤں کو ترجیح دی جائے،اس وقت دعاؤں کی اشد ضرورت ہے،دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ خصوصی کرم فرما رہے ہیں۔
شہباز شریف نے پارٹی کارکنوں کے نام پیغام اور خصوصی اپیل میں کہا کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف کی صحت خطرے سے باہر نکلنے تک دعاؤں کو ترجیح دی جائے، اس وقت دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔انھوں نے کہاکہ دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ خصوصی کرم فرما رہے ہیں،محمد نواز شریف کو اللہ تعالی صحت کاملہ عطا فرمائے،فی الوقت بھنگڑوں اور مٹھائیوں کے بجائے دعاؤں کی ضرورت ہے،بھنگڑے اور جشن نہ منانے کی درخواست ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں