
ملک کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم کے تمام پاور ہاوسز بند ہوگئے، پانی کا اخراج بند ہونے سے تربیلا پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی بند ہوئی، بجلی کا شارٹ فال پوراکرنے کیلیے بند پڑے تھرمل پاور ہاؤس چلانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ضرور پڑھیں: ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافہ ،شوگر،بلڈپریشراورالسر کے علاج کی ادویات 46روپے تک مہنگی
پانی کے ذخائر میں کمی کے باعث تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
پانی کا اخراج بند کرنے کے باعث تربیلا ڈیم کے تمام پاور ہاوسز بند ہو گئے ہیں۔ جبکہ منگلا ڈیم کے بیشتر پاور ہاوسز بھی بند ہو گئے ہیں۔ تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم سے بجلی کی ترسیل میں کمی کے باعث ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کے باعث شارٹ فال پوراکرنے کیلیے بند پڑے تھرمل پاور ہاؤس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جوں ہی تھرمل پاور ہاؤسز سے بجلی سسٹم میں شامل ہوگی تو لوڈ شیڈنگ کم ہوجائیگی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں