They are 100% FREE.

جمعہ، 11 اکتوبر، 2019

پی ٹی آئی کی بڑی چوری پکڑی گئی، پوری پارٹی نااہل ہوسکتی ہے، فضل الرحمان

پی ٹی آئی کی بڑی چوری پکڑی گئی، پوری پارٹی نااہل ہوسکتی ہے، فضل الرحمان
چنیوٹ: جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی بڑی چوری پکڑی گئی، پوری پارٹی نااہل ہوسکتی ہے، ہمارے مدرسے کا طالبعلم پاکستانی ووٹر ہے،جب ووٹ چوری کیا جائے گا تو احتجاج ان کا حق نہیں ہوگا؟ یہ توپورا الیکشن چوری کرکے گئے ہیں، یہ قومی سطح کی تحریک بن گئی ہے۔انہوں نے چنیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی ایک خاص مسلک کا نمائندہ نہیں ہوں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں اور تمام مسالک کا نمائندہ ہوں، ہمارا ملک جس بحران سے گزر رہا ہے ، تمام سیاسی جماعتیں اس نکتے پر متفق ہیں، صرف اپوزیشن کی نہیں حکومتی اتحادی جماعتیں بھی 25جولائی کی دھاندلی پر متفق ہیں، تمام چھوٹی بڑی جماعتیں 27اکتوبر کے مارچ میں حصہ لینے اور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
یہ دھرنا نہیں آزادی مارچ ہوگا،ہمارے کچھ دوست کچھ خاموش تھے ، ہمارا خیال تھا کہ وہ دعاؤں کیلئے خاموش ہیں، لیکن اب ان کی طرف سے بھی ہمدردی کی آواز سنی گئی ہے۔ یہ قومی تحریک ہے، صرف ایک فرد کو نشانہ نہ بنائیں بلکہ پوری دنیا میں اسلام کیلئے آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ہمارے مارچ میں مدرسے کے معصوم طلباء آئیں گے،ہمارے مدرسے کا طالبعلم ووٹ ڈالتا ہے اور پاکستان کا ووٹر ہے تو میرے مدرسے کے ووٹرزکے ووٹ کو چوری کیا جائے گا تو احتجاج کا حق نہیں ہوگا؟ یہ توپورا الیکشن چوری کرکے گئے ہیں،پہلے انہوں نے سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمے درج کیے ۔
ان کی جماعت بہت بڑی چوری میں پکڑی گئی، ماہرین قانون کہتے ہیں ان کی پوری جماعت نااہل ہوسکتی ہے،ساری دنیا کی چوری ایک طرف ان کی چوری ایک طرف ہے۔ پہلے کہتے ہیں ماضی کی حکومتوں نے آئی ایم ایف سے قرضے لیے، لیکن موجودہ حکومت نے ایک سال میں اتنا قرضہ لیا جو ماضی کی حکومتوں سے کہیں زیادہ ہے۔اس حکومت کی کوشش ہے کہ معاشی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹائی جائے لیکن عوام کا جوکرب ہے ، اس وقت ملک میں بڑا مسئلہ مہنگائی ہے ، احتساب نہیں ہے۔
موجودہ حکومت میں صورتحال بہتر ہونے کے امکانات نہیں ہیں، یہ نااہلی ہے یا سازش ہے، مغرب اور امریکا دونوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطے کیلئے خطرہ ہے۔اب ہمارا نااہل وزیراعظم ایٹمی حملے اور ایٹمی جنگ لڑنے کی بات کرتا ہے،وہ سمجھتا کہ میں بڑا بیان دے دیا۔ ایک طرف ہندوستان کو ایٹمی بم کے معاملے میں مدعی اور دوسری دنیا کے دعوے کی تصدیق کردی کہ ایٹمی صلاحیت ہمارے لیے خطرہ ہے۔
انسانی تاریخ میں کبھی بھی پڑوسی ملک ایٹمی جنگ نہیں لڑے، اگر لڑتے ہیں تو دونوں تباہ ہوجاتے ہیں، اب یہ بیان حماقت ہے یا پھر سازش ہے، کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو ختم کرنے کیلئے پہلے قوم کو بھوک سے مارو، پھر بھوکے ہوکر نعرے لگاؤ کہ اس ایٹم بم کو بیچ دو،ایک بڑی قیمت پر ملکی معیشت کو بہتر کرتے ہیں تاکہ پھر لوگ ایٹمی صلاحیت بیچنے کیلئے چیخ اٹھیں، اور دوسرا ریاست کو دنیا کے سامنے مجرم بنا کرپیش کر دو، یہ بات جب وزیراعظم یا حکومتی عہدے دار کرتا ہے پھر فرد کی نہیں ریاست کی بات ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹیوں کے فیصلے لیڈر کرتے ہیں، نوازشریف آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کرچکے ہیں۔ میں پاکستان کے ایجنڈے پر چل رہا ہوں۔ پہلے جائزحکومت کیخلاف دھرنا دیا گیا تھا، اب ہمارا دھرنانا جائز حکومت کیخلاف ہوگا۔ ساری جماعتیں آزادی مارچ میں شامل ہیں، راستہ روکا گیا تو رکاوٹیں ہٹا دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں