They are 100% FREE.

اتوار، 27 اکتوبر، 2019

نواز شریف کو کسی دوسرے ہسپتال منتقل ہونے کی رائے نہیں دیں گے... سابق وزیراعظم خود چاہیں تو کسی بھی ہسپتال جا سکتے ہیں : میڈیکل بورڈ

نواز شریف کو کسی دوسرے ہسپتال منتقل ہونے کی رائے نہیں دیں گے: میڈیکل ..
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کسی دوسرے ہسپتال منتقل ہونے کا مشورہ نہیں دیں گے۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم خود چاہیں تو کسی بھی ہسپتال جا سکتے ہیں جہاں دوسرے ڈاکٹر انکا علاج کریں گے لیکن انہیں نواز شریف کی بیماری سمجھنے میں وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹر نواز شریف کی بیماری کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور جب تک ان کے پلیٹ لیٹس بہتر نہیں ہو جاتے انہیں اسی ہسپتال میں رہنا چاہیے کیونکہ اگر وہ کسی دوسرے ہسپتال جاتے ہیں تو انکا علاج نئے ڈاکٹرز کریں گے جنہیں نواز شریف کی بیماری سمجھنے میں وقت لگے گا۔ میڈیکل بورڈ نے کہا کہ وہ کوئی رائے نہیں دے سکتے نہ ہی نواز شریف کو دوسرے ہسپاتل جانے کا کہہ سکتے ہیں تاہم اگر سابق وزیراعظم خود جانا چاہیں تو وہ جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی 29 اکتوبرمنگل تک عبوری ضمانت منظور کرلی، نوازشریف کی ضمانت العزیزیہ ریفرنس میں انسانی اورطبی بنیادوں پر منظور کی گئی،عدالت نے 20 لاکھ کے 2 مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا،ماضی کے فیصلوں پر قیدیوں کیلئے اصول وضع کرچکے ہیں، حکومت تمام قیدیوں سے متعلق 15روز میں رپورٹ جمع کروائے۔
جس کے بعد ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ نواز شریف کو کسی بھی وقت شریف میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سےشریف میڈیکل کمپلیکس میں جدید وارڈ میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے حکومت نے نواز شریف کے حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس بننا شرفوع ہو گئے ہیں لیکن یہ جاننا ضروری ہے کہ انہیں کل ہارٹاٹیک کیوں ہوا تھا؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں