They are 100% FREE.

جمعہ، 25 اکتوبر، 2019

العزیزیہ ریفرنس میں بھی نواز شریف کی ضمانت کے امکانات روشن العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت ہونے کی بعد اُنہیں باہر بھیج دیا جائے گا،

العزیزیہ ریفرنس میں بھی نواز شریف کی ضمانت کے امکانات روشن
لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کر لی ہے تاہم ان کی فوری رہائی نا ممکن ہے۔نواز شریف جس کیس میں سزا یافتہ ہیں جب تک اس کیس میں ضمانت نہیں ہو گی تب ان کی رہائی ممکن نہیں۔نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید سزا سنائی ہے جس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے جس پر منگل کے روز سماعت ہو گئی۔
اگر اس کیس میں نواز شریف کے حق میں فیصلہ آ جاتا ہے تو پھر ان کی رہائی پر عمل درآمد ممکن ہو سکے گا۔نواز شریف کو چوہدری شوگز ملز کیس کی تفتیش کے دوران ہی حراست میں لیا گیا تھا۔اسی حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی رہائی کی درخواست پرمنگل کو سماعت ہو گی اللہ کرے گا تب تک نواز شریف کی صحت میں کچھ بہتری آجائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی صحت ناساز ہے اس حوالے آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت کو مدِنظر رکھتے ہوئے العزیزیہ میں بھی نواز شریف کی ضمانت ہو جائے گی اس کے بعد عدالت میں طبی بنیادوں پر نواز شریف کو باہر بھیجنے کی ایک درخواست فائل کی جائے گی۔درخواست میں موقف اپنایا جائے گا کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے لہذا انہیں باہر بھیجنے کی درخواست کی جائے۔عدالت سابق نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے دی گی اور حکومت بھی اس میں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کرے گی کیونکہ انہیں بھی پیغام دے دیا گیا ہے کہ اگر عدالت نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے تو اسے تسلیم کیا جائے۔خیال رہے کہ نواز شریف چار روز سے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں