They are 100% FREE.

پیر، 21 اکتوبر، 2019

آزادی مارچ سے نمٹنے کےلئے وزارت داخلہ کا پلان سامنے آ گیا


اسلام آباد :وزارت داخلہ کی جانب سے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،صوبوں سے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی۔
 ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کےلئے پلا ن تیار کر لیا ہے، 27اکتوبرسے اسلام آبادکی طرف آنےوالے تمام راستے بندکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ریڈزون مکمل سیل کرکے تمام داخلی اورخارجی راستے بندکیے جائیں گے ، اسلام آبادکے تمام داخلی راستے کنٹینرزلگا کربند کیے جائیں گے۔27اکتوبرسے موٹرویزاورجی ٹی روڈ بند کردیئے جائیں گے،آزادی مارچ کے دوران جی ٹی روڈ کو خیرآبادکے مقام پربندکیاجائےگا،نوشہرہ میں خیرآبادکے مقام پراٹک پل کے دونوں اطراف کنٹینرزرکھ دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھرنے سے قبل مولانافضل الرحمان کونظربندکرنے پربھی غورجاری ہے،آزادی مارچ مہم چلانےوالے کارکنوں کی گرفتاریاں بھی شروع کی جائیں گی،اسلام آبادسمیت تمام اضلاع میں گرفتاریوں اورچھاپوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا، کشمیر، پنجاب، بلوچستان حکومت سے اضافی پولیس نفری طلب کی گئی ہے،وزارت داخلہ کی جانب سے اضافی نفری کیلئے دارالحکومت میں مختلف سرکاری عمارات کو خالی کرانے کیلئے احکامات جاری کیے گئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں