They are 100% FREE.

اتوار، 27 اکتوبر، 2019

ہماری صفوں میں اشتعال پیدا کرنے کیلئے مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیاگیا، حافظ حمداللہ اسلام آباد میں ہمارے ساتھ ہوں گے: مولانا فضل الرحمان

ہماری صفوں میں اشتعال پیدا کرنے کیلئے مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیاگیا، حافظ حمداللہ اسلام آباد میں ہمارے ساتھ ہوں گے: مولانا فضل الرحمان
کراچی (سٹاف رپورٹر ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو جانا ہوگا استعفے کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے، حکومت کی مذاکراتی ٹیم ہم سے این آر اولینے آئی تھی، ہمارے حکمرانوں نے کشمیر پر سودا کیا ہے ہم اس سودے کو ہر صورت رد کرتے ہیں، کشمیر کے مسئلے پر سب پاکستانی ایک پیج پر ہیں، او آئی سی سمیت عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی کو واپس کیا جائے، ان خیالات کا اظہار کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کشمیر یکجہتی ریلی و آزادی مارچ سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ریلی سے پی پی پی کے رہنما رضا ربانی، ن لیگ کے رہنما محمد زبیر، اےاین پی کے شاہی سید ، جے یو پی کے شاہ اویس نورانی، مولانا محمد امجد خان، مولانا راشد خالد سومرو ، اسلم غوری، مولانا عبد القیوم ھالیجیوی ، مولانا عبد الکریم عابد ، قاری عثمان اور دیگر نے خطاب کیا.
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے پوری قوم سے وعدہ کیا تھا کہ 27 اکتوبر کو قوم پورے ملک میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی منائی جائے  گی، اس طرح نہیں چلتا کہ قوم پر ظلم و ستم ہوتا رہے اور ہم خاموش رہیں. ہم قطعاً خاموش نہیں رہیں گےمیں 27 اکتوبر کے مجاہدین کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قربانی دی اور کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑی،ہم کشمیر کے حوالے سے موجودہ حکومت کے معاہدات اور سودے کو تسلیم نہیں کرتےآج کی ہماری جدوجہد کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی آج عوام کی یکجیتی سے ہندوستان کی ظالم حکومت کو پیغام مل رہا ہےعام آدمی کی زندگی تین ماہ سے اجیرن ہے لوگوں کی شخصی اور انفرادی زندگی برباد کی گئی ہےہم او آئی سی سمیت عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی کو واپس کیا جائے ہماری بھی کوتاہیاں ہیں مگر دنیا کو پیغام دیتے ہیں کشمیر کے مسئلے پر سب پاکستانی ایک پیج پر ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ آج ہماری صفوں میں اشتعال پیدا کرنے کے لئے مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیاگیا ہے ہم نے پوری زندگی ملک کےساتھ وفاداری کی ہے۔ ہم نے شدت پسندوں کا مقابلہ کرکے جید علماء کی شہادتیں دی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ عمران خان نےکہا تھا اتنے لوگ جمع کرلیں تو استعفیٰ دے دیں گے اب یہ تو صرف کراچی نے جمع کردیا، پورا ملک جمع ہوا تو پھر کیا ہوگا حکومت کی مزاکراتی ٹیم ہم سے این آر او لینے آئی تھی ہم عمران خان کے استعفیٰ سے دستبردار نہیں ہوئے، عمران خان کو جانا ہوگاہم حکمرانوں کے استعفی سے دستبردار نہیں ہونگے عمران خان جبری اور دھاندلی کی بنیاد پر آیا ہےہم نہ الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرتے ہیں نہ اس کے نتیجےمیں بننے ہونے والے اس وزیراعظم کو تسلیم کرتے ہیں،مزید ہم کیا کریں گے یہ اسلام آباد پہنچ کر فیصلہ کریں گے ہم نے عدلیہ کا احترام کیا اور اسی روشنی میں دھرنادیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں