They are 100% FREE.

جمعرات، 10 اکتوبر، 2019

دھرنا کل بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے، لیگی رہنماملک احمد خاں بول پڑے

دھرنا کل بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے، لیگی رہنماملک احمد خاں بول پڑے
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ عمران خان کا دھرنا غیر آئینی تھا ،دھرنا کل بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے ، یہ حکومت ناجائزبنیادو ں پر کھڑی ہے۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان کا دھرنا غیر آئینی تھا ،دھرنا کل بھی غلط تھا اور آج بھی غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ناجائزبنیادو ں پر کھڑی ہے ، میں متوسط طبقے کا آدمی ہوں اور مہنگائی محسوس کررہا ہوں ، میرا بل 20ہزار سے 35ہزار تک چلا گیاہے جبکہ اشیائے خورونوش جوپہلے میں دس ہزار کی لیتا تھا ،اب 20ہزار کی لے رہاہوں تو غریب آدمی کاکیاحال ہوگا ؟
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہ ہوئی تو ان کا کوئی اقتصادی پیمانہ پورا نہیں ہوسکے گا ۔حکومت کے پاس صرف ایک رستہ ہے کہ اگر کچھ کرناہے تو معیشت پر سیاست کرنا بند کردیں اور اس سحر سے نکلیں کہ ہم کوئی جادو گر ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں