
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے پر چوہدری نثار سے جواب طلب کر لیاہے اور الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کر دیاہے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : چوہدری نثار علی خان اگر حلف نہیں اٹھاتے تو استعفی دیں ،وہ سیٹ بھی جیتیں گے ،..35 سال تک ملک پر چوروں ، ڈاکوئوں نے حکمرانی کی،غلام سرور خان
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل مجید سرور کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ابھی تک چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کے حلقے کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا ہے جس کی وجہ سے ان کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے اور علاقے میں ترقیاتی کام بھی نہیں ہو سکتے ۔درخواست گزار کا کہناتھا کہ چوہدری نثار کا حلف نہ لینا ووٹ اور ووٹرز کی توہین ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں