They are 100% FREE.

ہفتہ، 26 اکتوبر، 2019

سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیکل بورڈ کو اپنی صحت سے متعلق بیان دینے سے روک دیا نوازشریف اس بات پر ناراض ہیں کہ ان طبی رپورٹس ان سے پہلے میڈیا پر آجاتی ہیں


سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیکل بورڈ کو اپنی صحت سے متعلق بیان دینے ..
لاہور  : سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیکل بورڈ کو اپنی صحت سے متعلق بیان دینے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اس بات پر ناراض ہیں کہ ان کی میڈیکل رپورٹس ان سے پہلے میڈیا تک پہنچ جاتی ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کرنے والا 10 رکنی بورڈ پروفیسر محمود ایاز کی قیادت میں ان کے کمرے میں پہنچا تو وہاں موجود صحافیوں نے ان سے نواز شریف کی صحت اور موجودہ حالت سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کر دی جس پر میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نے صحافیوں کو بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے اپنی صحت سے متعلق کوئی بھی بات یا بیان دینے سے سختی سے منع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق کوئی نئی رپورٹ جاری نہیں کی، نوازشریف اس بات پر ناراض ہیں کہ ان طبی رپورٹس ان سے پہلے میڈیا پر آجاتی ہیں البتہ ان کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے، مزید ٹیسٹ کررہے ہیں، اس وقت نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 30 ہزار ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال لاہور میں آج پانچواں روز ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کو معمولی ہارٹ اٹیک ہونے کی خبر سامنے آئی جس کے بعد بتایا گیا کہ اب نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس کے بعد انہیں آکسیجن لگا دی گئی ہے۔ کارڈیک مانیٹر اور پلس آکسی میٹر سے نواز شریف کی مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وینٹی لیٹر بھی اسٹیںڈ بائی پر رکھ لیا گیا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں