They are 100% FREE.

اتوار، 27 اکتوبر، 2019

بحیرہ عرب کا آج تک کا سب سے بڑا سمندری طوفان 'کیار' کراچی کے قریب پہنچ گیا .. کراچی کی ساحلی پٹی کو نقصان نہیں ہو گا: محکمہ موسمیات

بحیرہ عرب کا آج تک کا سب سے بڑا سمندری طوفان 'کیار' کراچی کے قریب پہنچ ..
کراچی: بحیرہ عرب کا آج تک کا سب سے بڑا سمندری طوفان 'کیار' کراچی کے قریب پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کی تاریخ کا سب سے بڑا کیار ٹراپیکل سائیکلون مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور یہ کراچی سے 860کلومیٹر دور ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ٹراپیکل سائیکلون کیار مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے اور یہ کراچی کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹر دور رہ گیا ہے اور تیزی سے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔
طوفان کے پیشِ نظر محکمہ موسمیات نے پیر سے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ٹراپیکل سائیکلون کیار شمال مغرب کی جانب حرکت کرتے ہوئے مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ ذرائع موسمیات کے مطابق حالیہ صورتحال میں سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں لیکن سمندری طوفان کے اثرات 28سے 30اکتوبر کے دوران کراچی سمیت زیریں سندھ مکران کے ساحل پر مٹی کے طوفان اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی صورت میں نظر آسکتے ہیں۔
ٹراپیکل سائیکلون کیار کے اثرات کے سبب سمندر میں بھی طغیانی ہے، جبکہ شہر میں گرد آلود ہوائیں 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بحیرہ عرب کے مشرقی وسطی حصے میں ٹراپیکل سائیکلون کیار شدت اختیار کرکے انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے اثرات کراچی سمیت زیریں سندھ میں 28سے 30 اکتوبر کے دوران نظر آسکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سائیکلوں کا رخ اومان کی جانب ہے۔ واضح رہے کہ کیار بحیرہ عرب کااس سال کا تیسرا طوفان ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹیکساس میں اچانک بننے والے طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی تھی۔دیوہیکل بگولوں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ درخت بھی اکھڑ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں