They are 100% FREE.

منگل، 22 اکتوبر، 2019

آصف زرداری کو پمز ہسپتال پہنچا دیا گیا,,دنیا نیوز

جیل میں موجود آصف زرداری کی حالت واقعی بہت خراب ہوگئی، کسی بھی وقت بری ..
اسلام آباد  دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیاگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان کا بلڈ پریشر ، شوگر ٹیسٹ اور کمر کی تکلیف کا معائنہ کیا جائے گا جبکہ انہیں کارڈیک سینٹرکی تیسری منزل پر خصوصی وارڈ میں رکھا جائے گا ۔ آصف زرداری کے وارڈ کو سب جیل قرار دیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے جیل حکام کی جنانب سے خط لکھا گیا تھا ، ڈاکٹروں نے سابق صدر کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نوازشریف لاہور سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں گزشتہ رات طبیعت خراب ہونے پر لایا گیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس 16 ہزار پر آ گئے ہیں جس کے باعث ڈاکٹرں کو تشویش لاحق ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں