They are 100% FREE.

پیر، 28 اکتوبر، 2019

بلاول کونواز شریف سے ملنے سے روک دیا گیا

بلاول کونواز شریف سے ملنے سے روک دیا گیا
پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کونواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ، بلاول زرداری نوازشریف کی عیادت کرنا چاہتے تھے ۔ پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کونواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی ، بلاول زرداری نوازشریف کی عیادت کرنا چاہتے تھے لیکن سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بلاول بھٹو زرداری کو نواز شریف سے ملنے کی اجازت نہیں دی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ آصف زرداری کاعلاج ڈاکٹرزکی ہدایت کے مطابق ہوناچاہئے۔ طبی سہولتیں لیناآصف زرداری کابنیادی حق ہے،۔عدالتی حکم کے باوجودطبی سہولتیں نہیں دی گئیں۔عدالتی احکامات پرعملدرآمدہوناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے آئینی اورجمہوری حقوق بھی چھینے جارہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی جان سے کھیلاجارہاہے۔آصف زرداری کاحوصلہ بلندہے۔ فیملی کاکوئی ڈاکٹرمیڈیکل بورڈمیں شامل نہیں کرایا،آصف زرداری کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں