
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے صحت سے متعلق ماضی میں بہت زیادہ غلط بیانی کی جس کے باعث اب وہ اصل بیمار ہیں تو لوگ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔انہیں ان کی مرضی کا علاج دینا چاہتے ہیں، ذیلی کمیٹی شہباز شریف سے مکمل ضمانت لے اور ای سی ایل سے متعلق کردار ادا کرے۔
ضرور پڑھیں: وفاقی وزیر غلام سرور کو عدالتی نوٹس جاری,..غلام سرور خان 14 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں طلب
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے ، احتساب کا عمل جاری رہے گا، یقینی بنایا جائے کہ نواز شریف ٹرائل کا سامنا کرنے کیلئے واپس آئیں گے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں