اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخوست نا قابل سماعت قرار دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے دی گئی ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ..سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے . آرمی چیف کو نوٹس جاری کردیئے.
عدالت نے وزیراعظم کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ گذشتہ روز محفوظ کیا تھا۔ وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سلیم اللہ خان کی جانب سے عمران خان کی تقریر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں