They are 100% FREE.

بدھ، 13 نومبر، 2019

چیف جسٹس کو چاہئیے کہ وہ عمران خان کو سو موٹو نوٹس جاری کریں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف مطالبہ کر دیا

چیف جسٹس کو چاہئیے کہ وہ عمران خان کو سو موٹو نوٹس جاری کریں
اسلام آباد  : نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو سوموٹو نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اور اُن کے وزرا نے جو ڈیل کی باتیں کی ہیں اب ان کو توہین عدالت کے نوٹس کا سامنا ہے۔ 
عمران خان بار بار کہتے ہیں کہ میں این آر او نہیں دوں گا تو اب ذرا عمران خان یہ سمجھا دیں کہ کون سا این آر او ہے جو وہ دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کرپشن کے کیسز جو حکومت نے قائم کئے ہیں، اُن کا فیصلہ عمران احمد نیازی نے نہیں بلکہ عدالتوں نے کرنا ہے۔ کیا پاکستان کی عدالتیں عمران احمد نیازی کے تابع ہیں ، کیا عدالتیں عمران خان کے کہنے پر فیصلے دیتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جب عمران احمد نیازی کہتے ہیں کہ میں این آر او نہیں دوں گا تو چیف جسٹس کو عمران خان کو سوموٹو کا نوٹس بھیجنا چاہئیے اور ان سے وضاحت طلب کرنی چاہئیے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں