لندن : لندن برج حملہ، پولیس کی کاروائی کے بعد حملہ آور کو ہلاک کر دیے جانے کی اطلاعات، غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور مبینہ طور پر خود کش جیکٹ پہنے ہوئے تھا، متعدد لوگوں کے چاقو کے وار سے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشہور زمانہ بریج پر قریب فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں آخری اطلاعات تک حملہ آور کے ہلاک ہونے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں:
#LondonBridge shooting, police treating the incident as terror related. Witnesses say the the man put on the ground was wearing ‘some sort of vest’.
51 people are talking about this
جبکہ حملہ اور کی جانب سے چاقو سے متعدد لوگوں پر حملہ کیا گیا جس باعث کئی لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فائرنگ کے بعد لندن برج کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیااور لندن بریج سٹیشن کو بھی بند کر دیا ۔پولیس کی جانب سے جگہ کو گھیرے میں لے لیا گیا اور برج کو ہر طرح کی آمد و رفت کیلئے بھی بند کر دیا گیا۔ برطانوی پولیس کی جانب سے لندن اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جارہی ہے ۔ برطانوی پولیس کی جانب سے تاحال اس واقعے کے دہشت گردی کی کاروائی ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ تاہم برطانوی میڈیا اس واقعے کو دہشت گردی قرار دے رہا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں