They are 100% FREE.

ہفتہ، 9 نومبر، 2019

بریکنگ نیوز : نواز شریف کی طبیعت مزید ناساز، پلیٹ لیٹس کی تعداد18ہزار رہ گئی

نواز شریف کی طبیعت مزید ناساز، پلیٹ لیٹس کی تعداد18ہزار رہ گئی
لاہور:نجی ٹی وی چینل سٹی   42 کے مطابق نواز شریف کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے جبکہ خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 18 ہزار رہ گئی ہے،،طبی ماہرین نے نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کیلئے ایئر ایمولینس پر لیجانے کا مشورہ دیا ہے۔
سٹی   42نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے،سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس مسلسل کم ہو رہے ہیں، جبکہ پلیٹ لیٹس کی مجموعی تعداد18ہزارہے،طبی ماہرین کے مطابق نواز شریف کے مزید علاج کیلئے فوری طور پر بیرون ملک منتقل کیا جانا چاہیے،بیرون ملک منتقلی سے قبل میڈیکل کور کا ہنگامی اجلاس ہونا انتہائی ضروری ہے،طبی ماہرین نے نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کیلئے ایئر ایمولینس پر لیجانے کا مشورہ دیا ہے ،عام پرواز سے سفر نواز شریف کیلئے رسک ہوگا،دوران فضائی سفر ایئر پریشر سے نواز شریف کی طبیعت مزید بگڑ سکتی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں