They are 100% FREE.

بدھ، 13 نومبر، 2019

بارش کا نیا سسٹم بیشتر علاقوں پر آجرات سےہفتہ تک اثر انداز ہوگا

بارش کا نیا سسٹم بیشتر علاقوں پر آج سے ہفتہ تک اثر انداز ہوگا
لاہور: ایران سے داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا ایک گہرا سلسلہ شمال مغربی بلوچستان میں موجود ہے، بارش کا یہ نیا سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں پر آج سے ہفتہ کے دوران اثر انداز ہوگا۔
ضرور پڑھیں: ٹیکسلا : بیریئر کے سامنے فائرنگ ایک شخص ہلاک ایک کی حالت تشویشناک
محکمہ موسمیات نے بارش کے نئے سسٹم کے تحت کراچی میں 15 نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سنائی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اور تھر پارکر کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
جنوبی پنجاب میں رحیم یار خان، بہاولپور اور راجن پور میں بادل برسیں گے، کوئٹہ سمیت بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوگی۔
گذشتہ روز سب سے کم درجہ حرارات استور میں 03-، گوپس 02-، ہنزہ 01- اور کالام میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں