لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب عہدے سے مستعفی ہوگئے، شعیب صدیقی کو رواں سال 20 جولائی کو عہدے کیلئے مقرر کیا گیا تھا، پی ٹی آئی اب علی امتیاز وڑائچ کو سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب مقرر کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء شعیب صدیقی نے سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب کا عہدہ دینے کے صرف 4 ماہ بعد ہی عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔
شعیب صدیقی کورواں سال 20 جولائی کو سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب کے عہدے کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ شعیب صدیقی نے ذاتی مصروفیات کی بناء پر عہدے سے استعفا دیا ہے۔ شعیب صدیقی کے مستعفی ہونے کے بعد تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب کے عہدے پر علی امتیاز وڑائچ کو مقرر کردیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں