اسلام آباد : جے یو آئی کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ چودھری پرویز الہٰی نے وزیر اعظم کے استعفے اور اسمبلیاں تحلیل ہونے کی یقین دہائی کروائی ہے ۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :بجلی کی قیمت میں ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ وزیر اعظم کا استعفیٰ بھی آجائے گا اور اسمبلیاں بھی تحلیل ہوجائیں گی ، ہم کچھ باتیں وقت سے پہلے نہیں بتاسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ویسے ہی اسلام آباد سے نہیں گئے بلکہ ہمیں یقین دہانیاں کروائی گئی ہیں جن لوگوں نے یقین دہانیاں کروائی ہیں ۔ وہ بااعتماد لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری برادران نے ہم سے رابطے کئے ، چودھری برادران باعتماد لوگ ہیں۔ ہم کو یہ یقین دہانی چودھری پرویز الہٰی نے کروائی ہے ،وہ ہم سے کہہ چکے ہیں کہ جو بات میں کہہ چکا ہوں ، اس پر میں ذمہ داربھی ہوں ۔یہ بات چودھری پرویزالہٰی نے حکومت سے مشاور ت کرکے ہی کی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم سے جو مذاکرات ہوئے ہیں ، اس کے اثرات عنقریب دیکھیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں