They are 100% FREE.

منگل، 12 نومبر، 2019

ن لیگ کا کسی بھی غیر قانونی دستاویز پر دستخط نہ کرنیکا فیصلہ نواز شریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کیلئے کسی بھی غیرقانونی دستاویز پر دستخط نہیں کیے جائیں گے

ن لیگ کا کسی بھی غیر قانونی دستاویز پر دستخط نہ کرنیکا فیصلہ
لاہور: ن لیگ نے کسی بھی غیر قانونی دستاویز پر دستخط نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کیلئے کسی بھی غیرقانونی دستاویز پر دستخط نہیں کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آج رات ن لیگ کے نمائندوں کو اپنی شرائط سے آگاہ کرے گی تاہم ن لیگ نے کسی بھی غیرقانونی دستاویز پر دستخط نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عطاء تارڑ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی کارروائی سے شہباز شریف اور مریم نواز کو آگاہ کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کا کہنا ہے کہ ضمانتی مچلکوں کے سوا کوئی بھی ضمانت قانون سے ماورا ہوگی۔ خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نواز شریف سے سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔
سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کی تجویز وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی تجویز کی روشنی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن نے ذیلی کمیٹی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا ہے، ن لیگ کا کہنا ہے کہ عدالت نوازشریف کو پہلے ہی ضمانت دے چکی ہے،عدالت کے پاس ضمانتی مچلکے جمع ہیں، کسی نئی گارنٹی یا ضمانت کی کوئی ضرورت نہیں۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق ن لیگ کی مرکزی قیادت نے ضمانت یا گارنٹی کی کسی بھی حکومتی شرط کو مسترد کردیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں