They are 100% FREE.

بلاول بھٹو زرداری لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
بلاول بھٹو زرداری لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 25 نومبر، 2019

عمران خان بھگوڑے اور غدار کوبچانے کی کوشش کررہے ہیں، بلاول بھٹوزرداری

عمران خان بھگوڑے اور غدار کوبچانے کی کوشش کررہے ہیں، بلاول بھٹوزرداری
اسلام آباد :پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان بھگوڑے اور غدارکوبچانے کی کوشش کررہے ہیں ، مشرف کیس کے فیصلے سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی ۔
اسلام آباد میں پمز ہسپتال کے باہر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کیلئے ایک قانون ہوناچاہئے ۔ ایک طرف ایک بھگوڑے اورغدار کیخلاف مقدمہ چل رہاہے اور چیف جسٹس نے بتایا کہ اس کیس کا فیصلہ آنیوالاہے لیکن اب حکومت اس بھگوڑے غدارکوبچانے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس کیس کا فیصلہ ویسے ہی آئے گا جیساکہ چیف جسٹس نے کہاہے ۔ ملک کوعوامی خواہشات کے خلاف نہیں چلایاجاسکتاہے ، پرویز مشرف کیس عدلیہ کی تاریخ کیلئے ایک اہم موقع ہے ، سناہے کہ عمران خان بھگوڑے اور غدارکوبچانے کی کوشش کررہے ہیں ، مشرف کیس کے فیصلے سے ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی ۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایک آمر کے خلاف فیصلہ آنے والاہے جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی طبیعت خراب ہے اور اس کے باوجودوہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔ آصف زردای نہ بکیں گے نہ جھکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کوعدالتوں سے انصاف کی امیدہے ، آصف زرداری کا کیس کس صوبے میں چلناہے ، اس کافیصلہ عدالتیں کریں گی۔ سندھ میں بننے والا مقدمہ راولپنڈی میں چلایا جارہا ہے ۔

جمعرات، 14 نومبر، 2019

حکومت سیاسی مخالفین کی بیماری پر سیاست بند کرے، بلاول


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی مخالفین کی بیماری پر سیاست بند کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی بیماری پر حکومتی اقدامات پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے کھیلنا، سیاستدانوں کی بیماری کو ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرنا شرمناک ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے سیاستدانوں کی بیماریوں کو حربے کے طور پر استعمال کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام سیاسی قیدیوں کو طبی، عدالتی اور قانونی سہولیات مہیا کرے۔

پیر، 4 نومبر، 2019

مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے درخواست دائر کر دی گئی

مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے درخواست دائر کر دی گئی
لاہور  : جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ ایڈوکیٹ ندیم سرور نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر کی گرفتاری اور ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کرنے کی درخواست دائر کی جس میں مولانا فضل الرحمان اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی تقاریر سے لوگوں کو اُکسا رہے ہیں جس سے ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔ عدالت میں دائر درخواست کے متن کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاؤس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں، جو لوگوں کو ریاست کے خلاف اُکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔ خیال رہے کہ جمیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے یکم نومبر کو آزادی مارچ کے جلسے سے کی گئی تقریر میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کے لیے دو دن کی مہلت دیتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا تھا کہ ہم پُرامن لوگ ہیں اور امن کے دائرے میں ہیں وگرنہ انسانوں کا یہ سمندر اس بات کی قدرت رکھتا ہے کہ وزیراعظم کو گرفتار کرسکتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے اس بیان پر کئی سیاسی رہنماؤں نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب آزادی مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کے لیے مولانا فضل الرحمان نے آج دوپہر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کر رکھی ہے لیکن مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہو سکیں گے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں