
مظفرگڑھ : شوہر بیوی کے تشدد اور مارپیٹ کے خلاف کاروائی اور انصاف لینے تھانہ سنانواں پہنچ گیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ٹیکس دینے کے معاملے میں کراچی، اسلام آباد کے تاجر آگے، لاہور والے پیچھے رہ گئے
ایکسپریس نیوزکے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں میں مظلوم شوہر بیوی کے تشدد سے تنگ آکر تھانہ سنانواں انصاف لینے پہنچ گیا، محمد شریف نامی متاثرہ شخص نے تھانے میں بیان دیا کہ اپنی بیوی کی آنکھوں کا چیک اپ کے لئے آنکھوں والے ڈاکٹر کی بجائے دوسرے ڈاکٹر کے پاس لے گیا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔
محمد شریف کے مطابق بیوی نے گھر واپس پہنچ کر پٹائی کی اور پٹائی کرنے کے بعد چمچہ سر پر دے مارا، بیوی مجھ پر آئے روز تشدد کرتی ہے اور مارتی پیٹتی ہے، میں انصاف کے لئے تھانہ سنانواں میں آیا ہوں بیوی کے خلاف کاروائی کی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں