
تفصیلات کے مطابق آج وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہنپٹواری کے عہدے کا نام بدل دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پٹواری کوویلج آفیسرکے عہدے کا نام دیا جائے گا اور ان کی بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : ٹیکس دینے کے معاملے میں کراچی، اسلام آباد کے تاجر آگے، لاہور والے پیچھے رہ گئے
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ویلج آفیسر کو لیپ ٹاپ دینے کی بھی منظوری دے دی،اجلاس میں حاضرسروس پٹواریوں کو11واں اورگردآورکو 14واں سکیل دینے کی تجویزپرغور کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں محکمہ مال کی کارکردگی اورپنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں پنجاب میں پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پٹواری کوویلج آفیسرکے عہدے کا نام دیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پٹواری کی بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی، پٹواری کی بھرتی کے بعد 6ماہ کی تربیت لازم ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں