They are 100% FREE.

‏آصف زرداری لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏آصف زرداری لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 2 مارچ، 2020

جعلی اکاؤنٹس کیس،عدالت نے آصف زرداری کا گھر منجمد کرنے کی توثیق کردی

جعلی اکاؤنٹس کیس،عدالت نے آصف زرداری کا گھر منجمد کرنے کی توثیق کردی
اسلام آباد:احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری کاکراچی کا گھر منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی،عدالت نے گھر منجمد کرنے کے آرڈر کی کاپی ملزم کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فریق چاہے تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب یورو(نیب) نے سابق صدر آصف زرداری کے مکان کو منجمد کرنے کی توثیق کی درخواست احتساب عدالت میں دائرکررکھی تھی،نیب کی درخواست پر تفتیشی افسر احمد سعید وزیر عدالت میں پیش ہوئے ،نیب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ اپریل2014 میں کرپشن کے پیسوں سے مکان خریدا گیا،گھر کی خریداری میں جوائنٹ اکاو¿نٹ کے ذریعے پیسے دیئے گئے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کا کراچی کا گھر منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی،عدالت نے گھر منجمد کرنے کے آرڈر کی کاپی ملزم کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی،جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فریق چاہے تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے ۔واضح رہے کہ نیب نے آصف ززرداری کے کلفٹن والے گھر کو 12 فروری کو منجمد کیا تھا۔

ہفتہ، 18 جنوری، 2020

ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو صحت یاب قراردے دیا

کراچی ڈاکٹرز نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو صحت یاب قراردے دیا۔
 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ آصف زرداری کے تمام میڈیکل ٹیسٹ مکمل ہو گئے اورسابق صدر نے چہل قدمی شروع کردی ہے، ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ آصف زرداری کے لئے گئے ٹیسٹ کے نتائج بہتر ہیں ۔
ذرائع کامزید کہنا ہے کہ آصف زرداری اب مستقل ہسپتال میں قیام نہیں کررہے ،آصف زرداری بیشتر وقت گھر پر ہی گزارتے ہیں ،ذرائع کاکہنا ہے کہ آصف زرداری کو ہسپتال سے باضابطہ ڈسچارج نہیں کیاگیا،آصف زرداری ضرورت پڑنے پر ہسپتال آتے ہیں ۔

جمعہ، 27 دسمبر، 2019

عوام کی آواز اٹھانے والوں کی بھی آواز بند کی جاتی ہے،اِس طرح ملک نہیں چل سکتا:آصف زر داری

عوام کی آواز اٹھانے والوں کی بھی آواز بند کی جاتی ہے،اِس طرح ملک نہیں چل سکتا:آصف  زر داری
 راولپنڈی : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ عوام کی آواز اٹھانے والوں کی بھی آواز بند کی جاتی ہے،اِس طرح ملک نہیں چل سکتا، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے ایک درس دیا ہے،ہم اس درس پر چلتے ہوئے عوام کی مشکلات دور کریں گے،بلاول تمام مشکلوں کو عبور کرتا ہوا آگے نکلے گا،آپ سب ان کا ساتھ دیں۔
لیاقت باغ میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بارہویں برسی کے موقع پراپنے ویڈیو پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کسانوں اور مزدوروں کے ساتھ نا انصافی کررہی ہے ، لوگوں کو دو وقت کی روٹی کے لیے مجبور کردیا گیا ہے، کسی کو احساس نہیں کہ غریب کے ساتھ کیا ہورہا ہے، ان کو پتا نہیں کہ مہنگائی کیا ہوتی ہے، عوام کی آواز اٹھانے والوں کی بھی آواز بند کی جاتی ہے، اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔آصف زرداری نے کہا کہ جہاں بلاول کھڑا ہے، یہ وہی جگہ ہے جہاں آمروں کے دور میں ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تھا ، دونوں آمروں کےساتھ قدرت نےکیاسلوک کیا؟۔اُنہوں نےکہاکہ سلیکٹرز سےملک نہیں چل سکتا،اب بلاول بھٹو تمام مشکلوں کو عبورکرتا ہوا آگے نکلےگا،ہم بہت جلدعوام کی حکومت لائیں گےاورعوام کی مشکلیں آسان کریں گے،پہلے بھی عوام کی خدمت کی اور آج بھی اسی سوچ کے مالک ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل بنا دی ہے،پاکستان میں جلد عوام کی حکومت لائیں گے اور عوام کی مشکلیں حل کریں گے۔

بدھ، 4 دسمبر، 2019

آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت ،اسلام آبادہائیکورٹ کا خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت ،اسلام آبادہائیکورٹ کا خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم
اسلام آباد: اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدرآصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا،عدالت نے مکمل طبی معائنہ کرکے تفصیلی رپورٹ11 دسمبر تک جمع کرانے کا حکم دیدیا اور سماعت ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل خصوصی بنچ نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت کی،سابق صدر کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسارکیا کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کوئی میڈیکل بورڈ بھی بنا ہے ؟کیا کوئی تازہ رپورٹ ہے؟
وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ جی !میڈیکل بورڈ بنا تھا،آصف زرداری کو دل کا مرض لاحق ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسارکیا کہ میڈیکل بورڈکس نے بنایاتھا؟فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ میڈیکل بورڈپنجاب حکومت نے بنایاتھا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ چیف ایسا کرتے ہیں ڈائریکٹر پمز کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ بنا دیتے ہیں مڈاکٹرز کی رپورٹ پر فیصلہ کرلیتے ہیں ،عدالت نے آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر خصوصی بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا،عدالت کا درخواست گزارکے معالج سمیت خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا،عدالت نے آئندہ سماعت تک نئی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیااورسماعت 11 دسمبرتک ملتوی کردی۔

منگل، 5 نومبر، 2019

شہباز شریف سابق صدر آصف زرداری کے حق میں میدان میں آگئے

شہباز شریف سابق صدر آصف زرداری کے حق میں میدان میں آگئے
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت آصف زرداری کو قانونی حقوق دینے کے لئے اقدامات کرے ، علاج آصف زرداری کا بنیادی حق ہے 
نجی نیوز چینل کے مطابق شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت آصف زرداری کو قانونی حقوق دینے کے لئے اقدامات کرے ،آصف زرداری کا علاج ان کا بنیادی، قانونی اور انسانی حق ہے ۔
سابق صدر کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آصف زرداری کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ان کا کہنا تھا کہ دوران قید علاج معالجہ کی سہولت نہ دینا سیاسی انتقام نہیں تواور کیاہے ؟

پیر، 28 اکتوبر، 2019

زرداری کی طبیعت بدستور تشویشناک، گردے اور مثانہ بھی متاثر ہونے کا خدشہ

زرداری کی طبیعت بدستور تشویشناک، گردے اور مثانہ بھی متاثر ہونے کا خدشہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت بدستور خراب ہے، شوگر لیول نارمل نہ ہونے کے سبب گردے و مثانہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے بلکہ پلیٹ لیٹس گرنے کی شکایت بھی درپیش ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آصف زرداری جسمانی طور پر شدید کمزوری کا شکار ہیں، ان کے مثانے میں موجود غدود کی غیر معمولی پھولنے کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کے مہروں میں بھی تکلیف بدستور موجود ہے جس کیلئے ان کی فزیو تھراپی کی جا رہی ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے آصف زرداری کے معائنے کیلئے 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے رکھا تھا جس میں نیورو، آرتھو، کارڈیالوجی و جنرل میڈیسن،پتھالوجسٹ اور یورالوجسٹ شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کی ہمشیرہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے پلیٹ لیٹس بڑھ رہے ہیں تاہم مہروں میں تکلیف موجود ہے۔

ہفتہ، 26 اکتوبر، 2019

پمز ہسپتال میں سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت مزید ناساز، میڈیکل بورڈمیں نئے ڈاکٹرز کا اضافہ کر دیا

پمز ہسپتال میں سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت مزید ناساز، میڈیکل بورڈمیں نئے ڈاکٹرز کا اضافہ کر دیا
اسلام آباد :  پمز ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت مزید خراب ہونے پر میڈیکل بورڈ میں نئے ڈاکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت اچانک ناساز ہونے سے میڈیکل بورڈ میں نئے ڈاکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے، سابق صدرآصف علی زرداری کی پمز اسپتال میں طبیعت مزید خراب ہو گئی ہے، جس پر ہسپتال انتظامیہ نے مثانے کی تکلیف کے باعث یورالوجسٹ طلب کیا ہے،سابق صدر کے غدود میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،آصف زرداری کی میڈیکل ٹیم میں پیتھالوجسٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے،رپورٹ کی روشنی میں ادویات میں تبدیلی تجویز کی جائے گی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے پلیٹ لٹس بھی مسلسل کم ہو رہے ہیں ،ان کمر اور گردن کی تکلیف بھی سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے۔