They are 100% FREE.

ہفتہ، 9 نومبر، 2019

بھارتی سپریم کورٹ بابری مسجد تنازعے کا فیصلہ آج سنائے گی

بھارتی سپریم کورٹ بابری مسجد تنازعے کا فیصلہ آج سنائے گی
نئی دہلی :بھارتی سپریم کورٹ ایودھیا میں بابری مسجد کے طویل تنازع کا حتمی فیصلہ آج سنائے گی،فیصلہ آنے سے سے قبل ایودھیا سمیت بھارت بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے،ریاست اترپردیش کے ضلع فیض آباد میں بابری مسجد کے اطراف سمیت اہم عبادت گاہوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ بابری مسجد تنازع کا فیصلہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے سنائے گی،سپریم کورٹ میں بابری مسجد کیس کی سماعت چیف جسٹس رنجن گوگئی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔سپریم کورٹ میں 40 روز تک جاری رہنے والے بابری مسجد کیس کی سماعت 16 اکتوبر 2019 مکمل ہوئی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیاگیا جبکہ عدالت نے فریقین کو مزید دلائل جمع کرانے کیلئے 3 دن کی مہلت بھی دی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں