اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ’’میں جا نہیں رہا، میں آرہا ہوں‘‘۔ آج دھرنہ ختم کرنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے سینئیر صحافی غریدہ فاروقی سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ جا نہیں رہے بلکہ آرہے ہیں اور پہلے سے زیادہ آرہے ہیں۔ غریدہ فاروقی نے بتایا ہے کہ مولانا نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ نومبر تک یہ معاملہ کھینچنا ہو گا دسمبر میں استعفیٰ آجائے گا۔
سینئیر صحافی غریدہ فاروقی نے بتایا ہے کہ انہوں نے جمیعتِ علماء اسلام ف کے رہنما مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے اور ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان بالکل مطمئن اور بہت زیادہ خوش نظر آئے۔
364 people are talking about this
غریدہ فاروقی نے بتایا ہے کہ مولانا نے کہا ہے کہ اگر پلان بی ناکام ہوا تو پلان سی بھی ہے لیکن وہ اسکے بارے میں ابھی بتائیں گے نہیں۔
سینئیر صحافی نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے، بس نومبر کسی طرح گزارنا ہے، دسمبر میں استعفیٰ آجائے گا۔
ضرور پڑھیں: ٹیکسلا : بیریئر کے سامنے فائرنگ ایک شخص ہلاک ایک کی حالت تشویشناک
145 people are talking about this
غریدہ فاروقی نے کسی ملاقات کا بھی حوالہ دیا کہ مولانا کی کوئی ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان پُر اعتماد ہیں کہ اب معاملات حل ہو جائیں گے اور حکومت ختم ہو جائے گی۔
57 people are talking about this
381 people are talking about this
سینئیر صحافی غریدہ فاروقی نے اشارہ دیا ہے کہ مولانا کی کسی سے ملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد سے آزادی مارچ لپیٹ دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ جتنا دباؤ حکومت پر یہاں ڈال سکتے تھے وہ ڈال دیا اب وہ پورے ملک میں اس دباؤ کو بڑھائیں گے، حکومت کی جڑیں کاٹ دی گئی ہیں اور بس اب آخری جھٹکا دینا باقی ہے، زیادہ سے زیادہ نومبر تک یہ معاملہ کھینچنا ہو گا دسمبر میں یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں