اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ سے استعفیٰ دیدیاہے ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کا استعفیٰ منظور کرلیاہے جس کا اطلاق 20نومبر سے ہوگا ۔
ن لیگ کی جانب سے رانا تنویر کو چئیرمین پی اے سی نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے شہباز شریف کا استفعیٰ منظور ہونے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں