They are 100% FREE.

جمعہ، 28 دسمبر، 2018

اگر عمران خان کو مسلط کرنا تھا تو حکومت کرنا ہی سکھا دیتے: وزیراعلیٰ سندھ

اگر عمران خان کو مسلط کرنا تھا تو حکومت کرنا ہی سکھا دیتے: وزیراعلیٰ سندھ

گھوٹکی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر عمران خان کو مسلط کرنا تھا تو حکومت کرنا ہی سکھادیتے۔گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت نہیں چلاسکتے تو یہی کرتے ہیں جو کررہے ہیں، یہ سو دن یا جتنے دن بھی رہیں، ان سے کچھ نہیں ہوگا، سندھ کے لوگوں سے دشمنی کی جارہی ہے، صرف پیپلزپارٹی ہی آکر لوگوں کی خدمت کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے دو تین ماہ میں اپنا کام ظاہر کردیا ہے، عمران خان کو مسلط کرنا تھا تو حکومت کرنا تو سکھا دیتے، عمران خان کو ان کی بیوی یاد دلاتی ہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں، تو پیرنی سے کہو انہیں بتا بھی دے کہ حکومت کیسے کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں