They are 100% FREE.

اتوار، 30 دسمبر، 2018

چیخیں دھاڑ میں بدل رہی ہیں جو حکومت گرادیں گی: بلاول بھٹو زرداری


کراچی (ٹیکسیلا نیوزآن لائن) میگا منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی کے بعد ملک بھر میں سندھ حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے باتیں گردش کر رہی ہیں۔ ایسے میں بلاول بھٹو بھی کھل کر میدان میں آگئے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ ’جی ہاں ، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ، سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی۔ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا۔ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی زراعت تباہ ہورہی ہے اور صنعتیں تباہ ہورہی ہیں“۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں کہ بجلی مہنگی، گیس مہنگی، پٹرول مہنگا، غریب کے سر پر نہ چھت، نہ پیٹ میں روٹی، نہ تن پر کپڑا، یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ آپ کی حکومت گرادے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں