They are 100% FREE.

منگل، 25 دسمبر، 2018

حسن اور حسین نواز کی بذریعہ انٹرپول جلد گرفتاری کا امکان

حسن اور حسین نواز کی بذریعہ انٹرپول جلد گرفتاری کا امکان


نواز  شریف کے صاحبزادوں اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جلد گرفتاری کا امکان ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں: وزیراطلاعات فواد چوہدری

اسلام آباد : حسن اور حسین نواز کی بذریعہ انٹرپول جلد گرفتاری کا امکان، وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے صاحبزادوں اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جلد گرفتاری کا امکان ہے، اس سلسلے میںوزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے مفرور قرار دیے گئے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی  وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نواز شریف کے صاحبزادوں حسن، حسین نواز اور سابق وزیر خزانہاسحاق ڈار کی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔ فواد چوہدری کا بتانا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر برطانوی حکام سے رابطے میں ہیں، جلد بڑی خبر سامنے آئے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور العزیزیہ ریفرنسز کا محفوظ کردہ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید بامشقت، 25 ملین ڈالر جرمانہ اور دس سال کیلئے نااہلی کی سزا سنادی جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو بری کر دیا جس کے بعد کمرہ عدالت میں موجود نیب حکام نے انہیں تحویل میں لے لیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں