They are 100% FREE.

بدھ، 26 دسمبر، 2018

جیسا کرو گے ویسا بھرو گے

جیسا کرو گے ویسا بھرو گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کے بعد انتہائی قابل اعتراض ٹوئیٹ کر ڈالا

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کے بعد انتہائی شرمناک ٹوئیٹ کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے 2018کے عام انتخابات میں وزیر اعظم عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑا تھا لیکن شکست کھا بیٹھے۔ضمنی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے پر انہوں نے ایم کیو ایم کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
جس کے بعد وہ سیاست سے الگ تھلگ تھے۔تاہم آج انکو انکی رہائش گاہ کے باہر قتلکردیا گیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پر حملہ کیا گیا ہے۔ علی رضا عابدی پر خیابان 
اتحاد کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ کے باہر حملہ کیا۔
ضرور پڑھیں: حکومت یک طرفہ کارروائی کر رہی ہے،کیا علیمہ خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیاں حلال ہیں:ڈاکٹر مصدق ملک
نامعلوم افراد کی جانب سے علی رضا عابدی پر ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔
حملے کے وقت علی رضا عابدی اپنی گاڑی میں موجود تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔ حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فوری فرار ہوگئے۔ علی رضا عابدی کوزخمی حالت میں فوری جناح ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم علی رضا عابدی کے سر اور گردن میں 4 گولیاں لگیں جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔انکے زخمی ہونے کی خبر پھیلتے سیاسی حلقوں میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی تھی اور ان کے لیے دعا خیر کی جارہی تھی جبکہ مختلف شخصیات کی جانب سے اس واقعے کی مذمت کی جارہی تھی ۔
ایسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول انتہائی قابل اعتراض اور متنازعہ ٹوئیٹ کر بیٹھے۔ 
ان کے اس ٹوئیٹ کے چند ہی منٹ بعد علی رضا عابدی جاں بحق ہو گئے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نبیل گبول کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں