They are 100% FREE.

منگل، 25 دسمبر، 2018

حکومت کی اتحادی اہم جماعت کے سر براہ نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم عمران خان کے بھی ہوش اڑ جائیں گے


اسلام آباد(ٹیکسیلا نیوزآن لائن ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ملک کی حقیقی قیادت کو ختم یا پھرخاموش کردیاگیایا پھر صعوبتیں دی 
گئیں کہ وہ سیاست سے کنارہ کش ہوگئے۔
نیشنل پریس کلب میں فرینڈ آف یونیورس سوسائٹی پاکستان اور بلوچستان انٹر نیشنل تھنک ٹینک کے زیر اہتمام قائد اعظم اور عطا اللہ جان گولڈ میڈل ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قیادت کو نہیں پتہ کہ جدوجہد کیاہوتی ہے ،آج کی سیاست گالی گلوچ ،دشنام درازی اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ساری عمر جدوجہد کی اور میری جدوجہد اقتدار کے لئے نہیں بلکہ مظلوم اقوام کے لئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کے حقیقی مستحق وہ لوگ ہیں جو لاپتہ ہوگئے یا جن کے خون کے دھبے آج بھی پہاڑوں کی چٹانوں پر ہیں یا جوگمنام راہوں میں مارے گئے۔ سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ آج ملک میں حقیقی قیادت کی جگہ ایسی قیادت آگئی ہے جن کے ساتھ دو منٹ بیٹھنا بھی گوارا نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں