They are 100% FREE.

پیر، 24 دسمبر، 2018

احتساب عدالت کا العزیزیہ اور ہل میٹل جائیداد ضبط کرنے کا حکم

نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو حراست میں لے لیا

اسلام آباد(ٹیکسیلا نیوزآن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سنادیا ،عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف 7 سال قید و جرمانے سزاسنادی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا۔عدالت نے العزیزیہ اور ہل میٹل جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیدیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سنایا ،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ نوازشریف نیب ریفرنسز میں منی ٹریل کی فراہمی میں ناکام رہے ،عدالت نے نوازشریف کو 3 ارب 47 کروڑروپے جرمانہ کردیا۔عدالت نے العزیزیہ اور ہل میٹل جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں