They are 100% FREE.

اتوار، 30 دسمبر، 2018

پنجاب حکومت نے سادگی اور بچت کے دعوﺅں کی دھجیاں اڑا دی گئیں،صوبائی وزرا کو نئے ماڈل کی گاڑیاں دینے کی منظوری

پنجاب حکومت نے سادگی اور بچت کے دعوﺅں کی دھجیاں اڑا دی گئیں،صوبائی وزرا کو نئے ماڈل کی گاڑیاں دینے کی منظوری

بہاولپور (ٹیکسیلا نیوزآن لائن) پنجاب کابینہ کا لاہور سے دور جنوبی پنجاب میں پہلا اجلاس ہوا۔ بہاولپور میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ نے 20 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جبکہ بہاولپور یا جنوبی پنجاب کے حوالے سے کوئی ایجنڈا آئٹم زیر بحث نہ آیا۔ اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئے نئی کاروں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے لئے تمام وزرا اور افسران جنوبی پنجاب کے شہر بہاولپور میں جمع ہوئے۔اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے کو منظور کیا گیا تاہم جنوبی پنجاب یا بہاولپور سے متعلق ایجنڈے میں کچھ نہیں تھا۔وزرا اور دیگر افسران نے دیگر امور پر بات ضرور کی تاہم جنوبی پنجاب سے متعلق کوئی گفتگو نہ ہوئی۔
دوسری جانب سادگی اور بچت کے دعوے بھی ہوا میں اڑا دئیے گئے۔ اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ کے اراکین کیلئے نئی کاروں کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے فیصلہ کیا کہ پراجیکٹ پوسٹوں پر کام کرنے والے افسران سے بڑی گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی اور پنجاب میں سرکاری گاڑیاں اب افسران کو عہدے کے مطابق ملیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں