
منگل کی شب کو ایل او سی کے راولا کوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جوابی کاروائی میں پاک فوج نے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا
راولاکوٹ (ٹیکسیلا نیوز) لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اوربھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی، منگل کی شب کو ایل او سی کے راولا کوٹ سیکٹر پربھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جوابی کاروائی میں پاک فوج نے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی شب کو بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف وزری کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :نواز شریف اور مریم نواز کسی قسم کی عوامی رابطہ مہم کا حصہ نہیں بنیں گے
مقامی ذرائع اور پولیس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے چڑی کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں گائوں نکر کوٹ کا رہائشی نوجوان نشانہ بن گیا ۔ 17 سالہ عدنان گردن میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ جبکہ بھارتی فوج نے راولا کوٹ سیکٹر میں بھی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے باعث ایک اور شہری زخمی ہو گیا۔، زخمی افراد کو کہوٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا گیا اور دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا ۔ پاک فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران دونوں جانب سے کافی دیر تک شدید فائرنگ اور شیلنگ کا تبادلہ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں