They are 100% FREE.

اتوار، 30 دسمبر، 2018

پاکستان کی پہلی سلیپر بس سروس کا آغاز کر دیا گیا

پاکستان کی پہلی سلیپر بس سروس کا آغاز کر دیا گیا

سپر انٹرنیشنل سلپر بس سروس نامی ٹرانسپورٹ سروس کوئٹہ سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی

کوئٹہ (ٹیکسیلا نیوز30 دسمبر2018ء) پاکستان کی پہلی سلیپر بس سروس کا آغاز کر دیا گیا، سپر انٹرنیشنل سلپر بس سروس نامی ٹرانسپورٹ سروس کوئٹہ سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی میں خاصی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ خاص کر سی پیکمنصوبے کے آغاز اور ملک بھر میں موٹرویز کے نئے جال بچھائے جانے کے بعد سےپاکستان میں جدید سے جدید پبلک ٹرانسپورٹ سروسز متعارف کروائی گئی ہیں۔
اسی باعث عوام کا پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر اعتماد بھی بڑھا ہے۔ اس وقت پاکستان میں بہت سی کمپنیاں جدید پبلک ٹرانسپورٹ سروسز فراہم کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ابپاکستان میں پہلی مرتبہ پہلی سلیپر بس سروس کا آغاز بھی 
کر دیا گیا ہے۔
سپر انٹرنیشنل سلپر بس سروس نامی کمپنی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ سلیپر بس سروس شروع کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ابتدائی طور پر سپر انٹرنیشنل سلپر بس سروس نامی ٹرانسپورٹ سروس کوئٹہ سے کراچی کے درمیان چلائی جائے گی۔ سلیپر بس سروس میں سفر کرنے والے مسافروں کو بے حد آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا ہے، جس کے باعث گھنٹوں پر محیط سفر بنا کسی تھکاوٹ کے گزر جاتا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں