They are 100% FREE.

جمعہ، 28 دسمبر، 2018

باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،سرفراز احمد اور فاف ڈوپلیسی نے مل کر شرمنا ک اعزاز حاصل کر لیا

باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،سرفراز احمد اور فاف ڈوپلیسی نے مل کر شرمنا ک اعزاز حاصل کر لیا

سینچورین (ٹیکسیلا نیوز آن لائن )جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے انتہائی مایوس کن پر فارمنس کا مظاہر ہ کیا جس سے پاکستانی کرکٹ مداحوں کو شدید دھچکا لگا ،پھر ڈریسنگ روم سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کھلاڑیوں کی تلخ کلامی کی خبر نے بھی پاکستانیوں کو حیرت میں ڈال دیا البتہ اب باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے حوالے سے ایک اور مایوس کن خبر یہ ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی کے ساتھ مل کر اس میچ میں کرکٹ کی تاریخ کا شرمنا ک ترین ریکارڈ بنا دیا ۔

معروف سپورٹس صحافی فیضان لاکھانی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتا یا کہ اس ٹیسٹ میں سرفراز احمد اور فاف ڈوپلیسی کے مقدر ایک جیسا رہا ،دونوں کپتانوں نے بلے بازی میں صفر رنز کے جوڑے بنائے ۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے دونوں اننگز میں صفر صفر رنز بنائے ہوں ۔
واضح رہے کہ پہلی اننگز میں سرفراز احمد کو اولیور نے آوٹ کیا جبکہ فاف ڈوپلیسی کو شاہین آفریدی نے آوٹ کیا ،دونوں کھلاڑی پہلی اننگز میں بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ،دوسری اننگز میں دونوں کپتان صفر سکور پر آوٹ ہوئے ،سرفراز احمد ربادہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے جبکہ فاف ڈوپلیسی کو دوسری اننگز میں بھی شاہین آفریدی نے آوٹ کیا تھا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں