They are 100% FREE.

جمعرات، 20 دسمبر، 2018

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پر اتفاق طے پاگیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف یا سابق صدر مملکت آصف علی زرداری میں سے کسی ایک کی بھی گرفتاری کی صورت میں دونوں جماعتوں مشترکہ طور پر حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کر دیں گی

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام ..

لاہور (ٹیکسیلا نیوز   20 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پر اتفاق طے پاگیا، سابق وزیر اعظم نواز شریف یا سابق صدر مملکت آصف علی زرداری میں سے کسی ایک کی بھی گرفتاری کی صورت میں دونوں جماعتوں مشترکہ طور پر حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کر دیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانپیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔


ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے گرینڈ اپوزیشن اتحاد کی تشکیل پر اتفاق کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی کی دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں نے گرینڈ اپوزیشن اتحاد میں دیگر جماعتوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداریمیں سے کسی ایک بھی گرفتاری عمل میں آئی تو دونوں جماعتیں مشترکہ طور پر تحریک انصاف کی حکومت کی خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیں گی۔


اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اپوزیشن کی دونوں جماعتیں اپنے قائدین کو کرپشن کیسز میں گرفتاری سے بچانے کیلئے ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کی حد تک جانے کیلئے تیار ہوگئی ہے۔ دونوں اپوزیشن جماعتیں کسی بھی صورت تحریک انصاف کی موجودہ حکومت سے چھٹکارا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف نیب کیسز کا فیصلہ محفوظ کیا جا چکا ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر دائر کیسز کا فیصلہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے سالگرہ یعنی 25 دسمبر سے ایک روز قبل 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ جبکہ دوسری جانب سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف جعلی اکاونٹس کیس بھی آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے تحقیقات رپورٹ سپریم کورٹ میں گزشتہ روز جمع کروا دی تھی۔ رپورٹ میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو امکانی ملزمان قرار دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ جعلی اکاونٹس کیس کا فیصلہ 26 دسمبر کو سنائی گی، اور عین ممکن ہے کہ آصف زرداری کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں