They are 100% FREE.

پیر، 24 دسمبر، 2018

احتساب عدالت: حسن اور حسین نوازاشتہاری ملزم قرار

احتساب عدالت: حسن اور حسین نوازاشتہاری ملزم قرار

حسن اور حسین نوازفلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں براہ راست ملوث قرار،عدالت نے نوازشریف کوفلیگ شپ ریفرنس میں بری جبکہ العزیزیہ میں 7سال کی قید اور 25ملین ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی

اسلام آباد(  ٹیکسیلا نیوز - تازہ ترین۔24 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا، حسن اور حسین نوازفلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں براہ راست ملوث ہیں،عدالت نے نوازشریفکوفلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا، جبکہ نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں 7سال کی قیداور 25ملین ڈالر جرمانہ کی سزا سنا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کوفلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا، جبکہ نوازشریف العزیزیہ ریفرنس میں 7سال کی قیداور 25ملین ڈالر جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قائدن لیگ نوازشریف کواحتساب عدالتنے العزیزیہ میں مجرم قرار دے دیا ہے۔عدالت نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7سال کی قیدبامشقت اور 25ملین ڈالر جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے۔



جبکہ نوازشریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا گیا۔ عدالت نے بتایا کہ نوازشریف اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔ اسی طرح عدالت نے نوازشریفکے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت میں جاکرسنا۔عدالتی فیصلے کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نوازشریف نے درخواست کی ہے کہ انہیں راولپنڈی کی بجائے لاہور منتقل کیا جائے۔ اس سئ قبل مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سننے احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں۔ نوازشریف کے ہمراپ حمزہ شہباز بھی ہیں۔ نوازشریف کی گاڑی احتساب عدالت پہنچی تو کارکنان نے ان کیگاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔ اس موقع پر کارکنان نوازشریف کو دیکھ مشتعل ہوگئے اور نوازشریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ جبکہ پولیس کی جانب سے روکنے پر کارکنان اور پولیس میں تصادم ہوگیا ہے۔پولیس نے کارکنان کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں