They are 100% FREE.

پیر، 31 دسمبر، 2018

سندھ اسمبلی میں عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی قرارداد جمع

سندھ اسمبلی میں عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی قرارداد ..

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سعدیہ جاوید نے وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی قرارداد جمع کروائی

سندھ اسمبلی میں وزیراعظم عمران خانکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما سعدیہ جاوید نے جمع کروائی۔قرارداد میں پرویز خٹک اور زلفی بخاری کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد میں خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کا ذکر بھی شامل ہے،سندھ اسمبلی کا اجلاس 8جنوری کو ہو گا جس کے بعد معلوم ہو گا کہ وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوتی ہے یا پھر مسترد ہوتی ہے۔
تاہم سندھ اسمبلی میں اکثریت پیپلز پارٹی کے ارکان کی ہے۔اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم،وزراء اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔
پی پی رہنماء پیپلزپارٹی فرحت اللہ بابر نے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کو خط ارسال کیا جس میں مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان سمیت وزراء پرکرپشن کے الزامات ہیں،علیم خان ، جہانگیرترین، پرویزخٹک، فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی اور وزیراعلیٰ کےپی کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالےجائیں۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومتی وزراء اوررہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے کئی وزراء اور رہنماؤں کیخلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ ایسے تمام وزراء اور پارٹی رہنماء جن کیخلاف کرپشنالزامات کی تحقیقات ہورہی ہیں ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی رہماؤں کے نام جے آئی ٹی رپورٹس پرای سی ایل میں ڈالے جا سکتے ہیں تو پی ٹی آئیرہنماؤں کے نام بھی ڈالے جائیں۔
دوسری جانب سابق صدرمملکت آصف زرداری نے کشمور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنا کاٹیں گے،ماریں گے اتناآگے بڑھیں گے،کام کرنے والوں کیساتھ اسٹیبلشمنٹ نے اچھا نہیں کیا،میں ان کو5سال حکومت کرکے دکھائی،جب ضمانت لی توپاسپورٹ بھی جمع کروا دیا تھا، میں نے کہاں جانا ہے، گڑھی خدابخش میں دفن ہونا ہے،آپ نے بینڈ بجانا ہے توبجاؤ، اس سے میراووٹرزمتاثر نہیں ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں