They are 100% FREE.

جمعہ، 28 دسمبر، 2018

’کوئی مقدس گائے نہیں، سب کا احتساب ہونا چاہیے

’کوئی مقدس گائے نہیں، سب کا احتساب ہونا چاہیے‘

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی مقدس گائے نہیں، جج،جنرل اور علیمہ خان سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بزدل خان کی طرح بھاگنے والے نہیں،ای سی ایل میں نام آنے کی وجہ سے کوئی تحریک نہیں چلائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کیلئے جمہوریت کیلئے سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہمیں نہ این آر او چاہیے، نہ کٹھ پتلیاں این آر او دینے کی پوزیشن میں ہوتی ہیں۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ جن جرنیلوں کے سوئس اکائونٹس نکلے ہیں،جن ججوں کا نام پاناما میں آیا ہے اور علیمہ خان کو این آر او دیا گیا ہے ،ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں