
ذرائع کے مطابق سابق وزیر دفاع کے گرد بھی نیب گھیرا تنگ کر رہی تھی، جبکہ شیخ رشید کے مطابق خواجہ آصف وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کا ماہر ہیں، مشرف دور میں بھی ڈیل کرکے باہر چلے گئے تھے
اسلام آباد: گرفتاری کا ڈر یا کوئی پس پردہ کی گئی ڈیل؟ خواجہ آصف خاموشی سے بیرون ملک چلے گئے، ذرائع کے مطابق سابق وزیر دفاع کے گرد بھی نیب گھیرا تنگ کر رہی تھی، جبکہ شیخ رشید کے مطابق خواجہ آصف وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کا ماہر ہیں، مشرف دور میں بھی ڈیل کرکے باہر چلے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و رکنقومی اسمبلی خواجہ آصف خاموشی سے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔
یہ بھی ضرور پڑھیں :آصف زرداری کے خلاف دستاویزی ثبوت جمع کروا دئیے،کسی کو این آراو نہیں دیں گے،معافی نہیں احتساب شروع ہوچکا :خرم شیر زمان
سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی بیرون ملک روانگی کی وجوہات تاحال کسی کو معلوم نہیں ہیں۔ خواجہ آصف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق ان کی اپنی جماعت کے رہنماوں نے بھی لاعالمی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے جہاں مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماوں کے گرد گھیرا تنگ کیا ہے، وہیں خواجہ آصف کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا تھا۔
سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کیخلاف تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے نیب میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ جبکہ عثمان ڈار نے گزشتہ دنوں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ نیب جلد خواجہ آصف کو گرفتار کرنے والی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف یا تو گرفتاری کے ڈر سے بیرون ملک چلے گئے ہیں، یا انہوں نے پس پردہ کوئی ڈیل کی ہے۔ اس حوالے سے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کا ماہر ہے۔
ماضی میں بھی خواجہ آصف کچھ ایسا ہی کر چکا ہے۔ پرویز مشرف کے دور میں خواجہ آصف نے خاموشی سے پس پردہ ڈیل کر لی تھی اور پھر اس کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا۔ جبکہ خواجہ آصف نے اب بھی وہی کچھ کیا ہے اور ڈیل کرکے باہر چلا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال خواجہ آصف یا ان کے اہل خانہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں