They are 100% FREE.

پیر، 24 دسمبر، 2018

”نواز شریف کو آج ملنے والی سات سال قید کی سزا بھی معطل ہو جائے گی “ماہرقانون نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

”نواز شریف کو آج ملنے والی سات سال قید کی سزا بھی معطل ہو جائے گی “ماہرقانون نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد(ٹیکسیلا نیوز آن لائن ) ماہر قانون عرفان قادر نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو آج ملنے والی سات سال کی سزا بھی معطل ہو جائے گی۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام “نیوزلائن” میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایون فیلڈ سے بھی بری ہو گئے جبکہ یہ ان پر دائر کیے جانے والا سب سے پہلا اور زیادہ مضبوط کیس تھا۔اس موقع پر ن لیگی رہنما ملک محمد احمد نے کہا کہ لوگ احتساب کے اس عمل کو انتقامی کارروائی ہی سمجھ رہے ہیں، اس دفعہ ہم سے زیادہ ن لیگ کاورکر اس فیصلے پر شرمندہ ہے، عوام کے اندر بہت غصہ نظر آ رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت انتہا درجے کی کرپٹ ہے، ہم 22 سال سے ان کی بدعنوانیوں کی بات کر رہے ہیں اور آج وہ بات ثابت ہو گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں