They are 100% FREE.

بدھ، 26 دسمبر، 2018

حکومت یک طرفہ کارروائی کر رہی ہے،کیا علیمہ خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیاں حلال ہیں:ڈاکٹر مصدق ملک

حکومت یک طرفہ کارروائی کر رہی ہے،کیا علیمہ خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیاں حلال ہیں:ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد( ٹیکسیلا نیوز آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ہم نے کیا کیا نہیں دیکھا؟ انہوں نے غریبوں کے ٹھیلے تک گرا دیے، یہ کس طرح کا انصاف ہے؟۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت یک طرفہ کارروائی کر رہی ہے، کیا علیمہ خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیاں حلال ہیں؟۔رہنما(ن) لیگ نے کہا کہ ہماری احتساب کی تاریخ میں احتساب کے ساتھ ساتھ انتقامی کارروائی کے دن بھی ہیں، ہر حکومت کا یہ فرض ہے کہ یہ تاثر ختم کر کے شفاف طریقے سے کارروائیاں کرے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ آج وہی لوگ شامل ہیں جن کو ماضی میں پی ٹی آئی کی جانب سے بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں