They are 100% FREE.

پیر، 31 دسمبر، 2018

حامد خان کی فواد چودھری پر رانا ثناءاللہ کے کرپشن الزامات کی تصدیق

حامد خان کی فواد چودھری پر رانا ثناءاللہ کے کرپشن الزامات کی تصدیق

اپنی کتاب میں سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ افتخارحسین کے جس بھتیجے کا ذکر کیا وہ فواد چودھری ہی تھے، افتخار حسین کے دور میں لاہور ہائیکورٹ میں بہت زیادہ کرپشن تھی۔ رہنماء پی ٹی آئی حامد خان کا بیان

 تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور ماہر قانون حامد خان نے فواد چودھری پر رانا ثناءاللہ کے کرپشن الزامات کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی کتاب میں سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ افتخار حسین کے جس بھتیجے کا ذکر کیا وہ فواد چودھری ہی تھے، افتخار حسین کے دور میں لاہور ہائیکورٹ میں بہت زیادہ کرپشن تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے اپنوں نے ہی نشیمن پر بجلیاں گرانا شروع کردی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء حامد خان نے فواد چودھری پر لگائے گئے رانا ثناءاللہ کےکرپشن الزامات کی تصدیق کردی ہے۔ رہنماء پی ٹی آئی حامد خان کا کہنا ہے کہ جس دور میں یعنی 2002ء سے 2007ء تک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس افتخار حسین تھے۔ اس دور میں لاہور ہائیکورٹ میں بہت زیادہ کرپشن تھی۔
حامد خان نے کہا کہ میں نے اپنی کتاب میں سابق چیف جسٹس افتخار حسین کے جس بھتیجے کا ذکر کیا تھا دراصل وہ فواد چودھری ہی تھے۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناءاللہ نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری پر الزام عائد کیا ہے کہ فواد چودھری اپنے چچا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے نام پر پیسے لے کر فیصلے کرایا کرتے تھے۔ فواد حیسن چودھری کے چچا سابق چیف جسٹس افتخار حسین 2002ء سے 2007ء تک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہ چکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں