They are 100% FREE.

بدھ، 26 دسمبر، 2018

ان ہاﺅس تبدیلی کی بات خوشخبری نہیں بلکہ کرپشن بچاﺅ جدوجہد ہے :ارشا دبھٹی

ان ہاﺅس تبدیلی کی بات خوشخبری نہیں بلکہ کرپشن بچاﺅ جدوجہد ہے :ارشا دبھٹی

اسلام آباد : تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ علی رضا عابدی کے قتل کے باجود کراچی میں آپریشن سے پہلے والی صورتحال پیدا نہیں ہوگی ،رانا ثناءاللہ کی ان ہاﺅس تبدیلی والی بات خوشخبری نہیں بلکہ کرپشن بچاﺅ جدوجہد ہے 

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشادبھٹی نے کہا کہ علی رضا عابدی بہت پڑھے لکھے اور دلیل سے بات کرنے والے انسان تھے ، ان کے قتل کے بعد وفاق ، صوبے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کوملکرحکمت عملی بنانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل کے بعد یہ کہا جائے کہ آپریشن سے پہلے والی صورتحال واپس آجائیگی تو یہ نہیں ہوگا ، کراچی کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے اورابھی کافی سفر کرنا بھی باقی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بعد علی رضا عابدی کے قتل کے ذمہ دار کا تعین ہوسکے گا، اپوزیشن کاحق ہے کہ وہ ان ہاﺅس تبدیلی لائے لیکن یہ خوشخبری نہیں ہے بلکہ یہ جدوجہد کرپشن بچاﺅ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کوسلام ہے جواب بھی نوازشریف کا دفاع کررہے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں